آرنلڈ شوازنیگر ایک بار پھر بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کرنے کیلئے تیار، نئی سنسنی خیز فلم "سبوٹاج"کامار دھاڑسے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا

جمعہ 14 مارچ 2014 21:52

آرنلڈ شوازنیگر ایک بار پھر بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کرنے کیلئے تیار، ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) ہالی وڈ کے معروف ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر ایک بار پھر بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کرنے کیلئے تیار ہیں ، اسی سلسلے میں نئی سنسنی خیز فلم "سبوٹاج"کامار دھاڑسے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ اییر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی منشیات کے خاتمے کیلئے سرگرمِ عمل ایک ایسی 10رْکنی ٹیم کے گِرد گھوم رہی ہے جو اسمگلنگ کے اڈے سے ملنے والی رقم غیر قانونی طور پر چھپا لیتی ہے تاہم پراسرار طور پراس ٹیم کے اراکین قتل ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

بِل بلاک ، پال ہانسن اورجَو روتھ کی مشترکہ پرودکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار مشہور ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں جوش ہولووے،سیم واشنگٹن،ٹیرنس ہاورڈ اورجَو مینگیلیئوشامل ہیں۔40ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والی ایکشن سے بھرپور یہ تھرلر فلم28مارچ کوامریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

آرنلڈ شوازنیگر ایک بار پھر بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کرنے کیلئے تیار، ..

متعلقہ عنوان :