کوئٹہ،سائنس کالج چوک کے قریب دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے 12افراد میں سے 11کی شناخت ہوگئی

جمعہ 14 مارچ 2014 21:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) پرنس روڈ کار نر جناح روڈ کے قریب سائنس کالج چوک پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے 12افراد میں سے 11افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن میں محمدماجد ‘غلام مصطفی ،11سالہ آران ،نصیرالدین ،سراج الدین ،محمد اشرف ،شہزاد ،سلطان امیر سلطان ،محمداسلم اور دو پولیس اہلکار شفقت اقبال ،اور گلی خان شامل ہے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک شخص کی شناخت را ت گئے تک نہ ہوسکی ۔جس کی لاش سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دی گئی ۔