کراچی کی آبادی لاہور سے کہیں زیادہ ہے،میٹر بس جیسے منصوبے کی اشدضرورت ہے‘ ممتاز جکھرانی، خواہش ہے سندھ کے عوام محفوظ سفری سہولیات سے مستفید ہوں، میٹروبس منصوبہ بناتے وقت پنجاب کے تجربات سے استفادہ کرینگے،میٹروبس منصوبہ دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ ایسابین الاقوامی معیار کا منصوبہ پاکستان میں بھی بنایا جا سکتا ہے‘ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 14 مارچ 2014 20:14
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) میٹروبس منصوبے کے جائزہ کے لئے لاہورکے دو روزہ دورہ پر آئے ہوئے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ و امور نوجواناں میر ممتاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی لاہور سے زیادہ ہے اور وہاں میٹروبس اتھارٹی جیسے منصوبے کی اشد ضرورت ہے۔کراچی میں میٹروبس اتھارٹی جیسا ماڈل بنانے کے لئے پنجاب حکومت کے تجربات سے استفادہ کرکے کراچی کے عوام کو محفوظ،آرام دہ اور با عزت سفری سہولیات فراہم کریں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار میٹروبس اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں بریفنگ کے بعد بس میں سفر کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ،پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ پنجاب محمد نواز چوہان،سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب شوکت علی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
وزیرٹرانسپورٹ سندھ میر ممتاز حسین جکھرانی نے کہا کہ میٹروبس منصوبہ دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ بین الاقوامی معیار کا ایسا شاندار منصوبہ پاکستان میں بھی چل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف میٹروبس کے کامیاب منصوبے پر بلاشبہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابات میں کامیابی کی بڑی وجہ میٹروبس اتھارٹی اور اس جیسے دیگر منصوبے ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صوبہ کے عوام کو ریکارڈ مدت میں بین الاقوامی معیار کی میٹروبس کا تحفہ دے کر ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے۔میر ممتاز حسین جکھرانی نے کہا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر میٹروبس منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور کے حالات مختلف ہیں اور ہر وقت گھیراؤ جلاؤ والی صورتحال کا سامنا رہتا ہے مگر ہم پوری کوشش کریں گے میٹروبس اتھارٹی کی طرز پر جلد منصوبے کا آغاز کر دیا جائے۔میٹروبس اتھارٹی کے دفتر میں بریفنگ کے دوران وزیرٹرانسپورٹ سندھ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ نے منیجنگ ڈائریکٹر میٹرو بس سبطین فضل حلیم سے سوالات کئے اور کراچی میں میٹروبس منصوبے کے قابل عمل ہونے کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.