پاکستان یوکرائن کی علاقائی سلامتی اور خودمختاری کا قائل ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید کی یوکرائنی سفیر کو یقین دہانی،یوکرائن نے ملکی دفاع کو مضبوط تر بنانے کیلئے ہمیشہ اعلیٰ کوالٹی کا دفاعی ساز و سامان فراہم کیا، چیئرمین سینیٹ ڈیفنس کمیٹی،حالیہ یوکرائن تنازع میں اصولی موقف اپنانے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں، یوکرائنی سفیر وولوڈیمیر لاکاموف

جمعہ 14 مارچ 2014 20:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے یوکرائین کی علاقائی سالمیت کی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے او کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان یوکرائین کی آزادی اور خودمختاری کا قائل ہے اورعالمی تسلیم شدہ سرحدوں میں ردوبدل کیلئے کسی بھی قسم کے طاقت کے استعمال کی پرزورمخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے اس امر کی یقین دہانی یوکرائینی سفیر وولوڈیمیر لاکاموف کو ملاقات کے دوران کرائی۔ عزت ماب سفیر نے یوکرائین میں جاری حالیہ تنازعے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کے موقف سے آگاہ کیا۔ سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یوکرائین کے مابین باہمی تعلقات مثالی ہے اور یوکرائین نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کیلئے ہمیشہ اعلیٰ کوالٹی کا دفاعی ساز و سامان فراہم کیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ دورِ جدید میں عالمی قوانین اور یو این چارٹر پر عمل پیرا ہوناعالمی امن کیلئے ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری حالیہ یوکرائنی تنازعے کے جلد ازجلدپرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ سفیر وولوڈیمیر لاکاموف نے پاکستان کو یوکرائین کے حوالے سے اصولی موقف اپنانے پر شکریہ اداکرتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :