آصف علی زرداری کی پشاور اور کوئٹہ میں سیکیورٹی وین پر حملے کی شدید مذمت ،دہشتگردی کی کارروائیاں قوم اور سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف عزم کو اور مزید بڑھا ئینگی،سابق صدر

جمعہ 14 مارچ 2014 20:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور اور کوئٹہ میں سیکیورٹی وین پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تسلسل سے ہونے والی دہشتگردی کی کارروائیاں قوم اور سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف عزم کو اور بڑھا دیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بزدل اور ظالمانہ دشمن کیخلاف قوم اتحاد پیدا کرے تاکہ ان دہشتگردوں کو ہمیشہ کیلئے شکست فاش سے دوچار کر دیا جائے۔ انہوں نے ان دھماکوں میں شہید ہونیوالے بیگناہ اور معصوم شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی روح کے ایصالِ ثواب، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔