وقت آگیاکہ حکومتی کمیٹی اورطالبان ایک ساتھ بیٹھیں، مولانا سمیع الحق

جمعہ 14 مارچ 2014 19:59

وقت آگیاکہ حکومتی کمیٹی اورطالبان ایک ساتھ بیٹھیں، مولانا سمیع الحق

اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س)اور طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان کو ایک ساتھ بٹھانا ہے۔

(جاری ہے)

طالبان کمیٹی کے وزیرستان سے واپسآنے والے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولاناسمیع الحق کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کے رہنماوٴں سے تفصیلی بات چیت ہوئی، اب وقت آگیا ہے کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان کو ایک ساتھ بٹھانا ہے، حکومتی کمیٹی سے کل یا پرسوں ملاقات ہوگی، حکومتی کمیٹی کو طالبان کے پاس لے کرجائیں گے اور ملاقات کرائیں گے۔

مولاناسمیع الحق نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات میں طالبان اور حکومتی کمیٹی کی ملاقات پر بات ہوگی، حکومتی کمیٹی میں شامل اراکین کو قبائلی علاقوں کا تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف خود معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں، کل وزیر اعظم نے بھی اشارہ دیا ہے کہ طالبان مذاکرات پر غور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :