چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیرصدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی ،اجلاس میں 6715.882ملین روپے لاگت کے14منصوبوں کی منظوری دے دی

جمعہ 14 مارچ 2014 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی(پی ڈی ڈبلیو پی) نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا خالد پرویز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 6715.882ملین روپے لاگت کے14منصوبوں کی منظوری دے دی۔اجلاس میں محکمہ ہائے منصوبہ بندی و ترقی،خزانہ، ماحولیات، مواصلات و تعمیرات،بلدیات و دیہی ترقی،ریلیف،بحالی اور آباد کاری،زراعت،ابتدائی و ثانوی تعلیم اور صحت کے انتظامی سیکرٹریز اور سینئر عملے نے شرکت کی۔

اس موقع پر PDWPنے18ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے6715.882 ملین روپے تخمینہ لاگت کے14منصوبوں کی منظوری دی جبکہ چار منصوبوں کی منظوری کو پی ڈی ڈبلیو پی کے اگلے اجلاس تک موخر کر دیا گیا تاکہ مناسب منصوبہ سازی اور تخمینہ سازی کو یقینی بنانے کیلئے پراجیکٹس کی دستاویزات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منظور شدہ پراجیکٹس میں ڈی ایف آئی ڈی امداد برائے خیبر پختونخوا شعبہ تعلیم پروگرام ۔

ایس ایچ:۔ پی ٹی سیز کے لئے 2106.05 ملین روپے لاگت کے ترقی استعداد کار بڑھانے کا جاری پروگرام،269.816ملین روپے لاگت کے سول ہسپتال دو آبہ،ضلع ہنگو(ترمیم شدہ ) کے قیام، 397.300ملین روپے لاگت کسے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان کو بہتر اور معیاری بنانے(فیزIIترمیم شدہ)،1607.886ملین روپے کی لاگت سے خیبر پختونخوامیں ضرورت کی بنیاد پر10مراکز صحت کی درجہ ڈی ہسپتال میں درجہ بلندی،خیبر پختونخوا کے لئے پاک آرمی کو فراہم کردہ316.21ملین روپے لاگت کے کینڈین سٹیل پلوں کی تعمیر اور آغاز،شاہی مہمان خانہ پشاور میں207.070ملین روپے لاگت کے نئے بلاک اور عملے کے لئے کوارٹرز کی فراہمی،240.000ملین روپے لاگت کے ضلع مانسہرہ میں کاغان ترقیاتی ادارہ کے ترقیاتی پیکجز،11.020ملین روپے لاگت کے ضلع ہری پور میں ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ(تین منزلہ۔

تین بلاک/متوازن کاموں)کی تعمیر،500.20ملین روپے لاگت سے کمپیکٹر ملٹی لوڈرز اور مکینیکل سویپرز کا حصول، میونسپل سروسز ڈیلیوری پراجیکٹس (یو ایس ایڈ کا امدادی پروگرام)SH:۔207.744ملین روپے لاگت کے میونسپل کارپوریشن پشاور کی یونین کونسل نمبر11۔12اور26 میں نکاسی نظام کی بحالی،38.000ملین روپے لاگت سے چیسز اور فبریکیشن کے ساتھ پانی میں تلاش کیلئے ریسکیو کے آلات کا حصول، 200.00ملین روپے کی لاگت سے،ٹھیکیداروں کے واجبات اور غیر کیش شدہ چیکس کی فراہمی، 100.00ملین روپے کی لاگت سے تربیلا اور خان پور ڈیموں،(پہلا مرحلہ:۔

اراضی کی خریداری میں ماہی پروری کے وسائل کی انتظام کاری کے لئے ضلع صوابی میں کارپ فش ہیچری کا قیام اور 514.586 ملین روپے کی لاگت سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی(P&D) کی استعداد کار بڑھانے کے لئے پراجیکٹ کے بجٹ کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینا شامل ہے۔