سندھ ہائی کورٹ، تین سرکاری محکموں میں ملازمت کرنے والے کامران میمن کے خلاف درخواست پرسیکرٹری تعلیم سے جواب طلب

جمعہ 14 مارچ 2014 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے تین سرکاری محکموں میں ملازمت کرنے والے سابق صوبائی وزیر صادق میمن کے بھائی کامران میمن کے خلاف درخواست پر سیکریٹری تعلیم ،چیئر مین اینٹی کرپشن سمیت دیگر مدعا علیہان سے 24 مارچ تک جواب طلب کرلیاہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ابراہیم ہنگوروکے وکیل حیدر شیخ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ سابق صوبائی وزیر صادق میمن کے بھائی کامران میمن محکمہ اینٹی کرپشن، محکمہ تعلیم، نینشل کمیشن فار ہیومن ریسورسز میں بیک وقت ملازمت اور مراعات حاصل کر رہے ہیں۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کامران میمن کے تعلیمی اسناد کے مطابق انہوں نے 1994میں میٹرک پھر انٹر اور1995 میں ماسٹرز اور 1996 میں ایل ایل بی اور ایم بی اے کی ڈگریاں حاصل کیں ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جعلی ڈگریوں اور غیر قانونی طریقوں سے تین محکموں میں ملازمت کی تحقیقات اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔عدالت نے چئیرمین اینٹی کرپشن، ایس ایس پی ٹھٹہ، سیکریٹری ایجوکیشن سمیت دیگر مدعا علیان کو 24 مارچ تک نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :