رنبیر کپورکی فنکارانہ صلاحیتیں شاہ رخ خان سے کہیں زیادہ بہتر ہیں ، کاجول

جمعہ 14 مارچ 2014 17:39

رنبیر کپورکی فنکارانہ صلاحیتیں شاہ رخ خان سے کہیں زیادہ بہتر ہیں ، ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ رنبیر کپور بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے شاہ رخ خان سے زیادہ با صلاحیت اداکار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی شو’’کافی ود کرن‘‘’ میں جب کاجول سے پوچھا گیا کہ اداکاری کے لحاظ سے آپ شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، رنبیر کپور اور ہرتیک روشن میں سے کس کو فوقیت دیں گی تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ گو کہ شاہ رخ میرا اچھا دوست ہے لیکن رنبیر کپور میں اداکاری کے لحاظ سے کنگ خان سے زیادہ صلاحیتیں ہیں اور وہ بالی وڈ کنگ سے بہتر اداکار ہے، دوسرے نمبر پر شاہ رخ اور عامر خان مشترکہ طور پر برابر ہیں اور تیسرا نمبر سلمان خان کا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں کاجول کا کہنا تھا کہ دوسروں کی طرح انہیں بھی اپنی کزن اداکارہ رانی مکھرجی اور ہدایت کار ادتیا چوپڑا کی شادی کا انتظار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم منتخب کرنے کے حوالے سے وہ بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتی ہیں، کسی ایسے ہدایت کار کے ساتھ کام نہیں کرتی جو ان میں چھپی صلاحیتوں کو باہر نہ لاسکے اور نہ ہی کی کسی ایسے ہدایت اکر کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہوں جس کا مکمل انحصار مجھ پر ہو۔

متعلقہ عنوان :