وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی کی عدالتیں ملیر کینٹ منتقل کرنے کی منظوری دے دی

جمعہ 14 مارچ 2014 17:16

وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی کی عدالتیں ملیر کینٹ منتقل کرنے کی منظوری ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں ملیر کینٹ میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے خصوصی عدالتیں ملیر کینٹ منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، خصوصی عدالتوں کے ججز کو بھی ملیر کینٹ میں رہائش فراہم کی جا ئے گی, ڈی جی رینجرز سندھ میجر رضوان نے وزیراعظم کو انسداد دہشت گردی کی عدالتیں ملیر میں منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کراچی کے ایک روزہ دورے پر وزیراعظم نواز شریف نے گورنر ہاؤس میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثا ر علی خان، اسحاق ڈار، خرم دستگیر، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :