پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

جمعہ 14 مارچ 2014 16:32

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی سیریز کے دوران ایک ٹی20، 3 ایک روزہ میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سیریز کا آغاز 3 اکتوبر کو دبئی میں ٹی 20 میچ سے ہو گا جب کہ ایک روزہ میچز کی سیریز شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلی جائے گی۔ پہلا ایک روزہ میچ 5 ، دوسرا 8 اور تیسرا 10 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 20 سے 24 اکتوبر تک دبئی میں جب کہ دوسرا میچ 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :