جسمانی صحت سے زندگی کی ساری خوشیاں مربوط ہیں ‘عرفان میر

جمعہ 14 مارچ 2014 16:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء)صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلہ میں یونائیٹڈ بنک نارتھ کے زیر اہتمام خصوصی ”ہائکنگ واک “کا اہتمام کیا گیا جس میں راولپنڈی /اسلام آباد ریجن کے تمام اراکین نے شرکت کی ۔اس موقع پر جنرل مینجریو بی ایل (نارتھ)عرفان وحید میرنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزمرہ مصروف زندگی میں سے وقت نکال کر صحت مند مشاغل کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ انسان کی جسمانی صحت سے زندگی کی ساری خوشیاں مربوط ہیں ۔

(جاری ہے)

جنرل مینجر نے واک کے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یوبی ایل انتظامیہ چاہتی ہے کہ اپنے کسٹمرز کو بہترین سروسز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کے ممبران کو صحت مند اور تفریحی سرگرمیاں بھی فراہم تاکہ ان کی استعداد کار میں اضافہ ہو سکے ۔اس موقع پر کسٹمر سروسز کے سربراہ طاہر انجم اعوان اور آپریشن مینجر یوبی ایل بنی برانچ راولپنڈی راجہ محمد جلیل نے ہائکنگ واک کے شرکاء کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں بنک انتظامیہ اپنا کردار اد کرتی رہے گی ۔