لاہورمیں مطالبات کے حق میں احتجاج کرنیوالی نرسوں پر پولیس کا وحشیانہ تشدد

جمعہ 14 مارچ 2014 15:49

لاہورمیں مطالبات کے حق میں احتجاج کرنیوالی نرسوں پر پولیس کا وحشیانہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) گزشتہ 5 روز سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والی نرسوں پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کے بعد لاٹھی چارج کردیا جس کے باعث متعدد نرسیں بے ہوش ہو گئیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں گزشتہ 5 روز سے نرسیں ڈی جی ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاج کر رہی تھیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہونے پر آج جب انہوں نے پنجاب اسمبلی کی جانب جانے کی کوشش کی تو پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے ان پر لاٹھی چارج شروع کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد نرسیں بے ہوش ہو گئیں جنہیں رکشوں میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ اس دوران پولیس نے 10 نرسوں کوبھی گرفتار کر لیا۔

نرسوں کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ کئی روز سے لاہور کی سڑکوں پر اپنے حقوق کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ، ہم بھی قوم کی ماں بیٹیاں ہیں لیکن جس طرح آج ہم پر وحشیانہ تشدد کیا گیا اس سے انسانیت بھی شرما گئی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے مطالبات کے پورے ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :