کوئٹہ کے سائنس کالج چوک پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جمعہ 14 مارچ 2014 15:34

کوئٹہ کے سائنس کالج چوک پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) پرنس روڈ پر سائنس کالج چوک پردھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔دھماکا کالج روڈ پر ہوا جس کے بعد ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ جب کہ ایک بس میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا جب کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں آج اہلسنت والجماعت کی جانب سے ایک کانفرنس بھی منعقد کی جا رہی ہے جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکا کااصل ہدف کانفرنس تھی۔