پاکستانی ٹیم پہلا وارم اپ میچ 17 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی
جمعہ 14 مارچ 2014 15:14
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء)سابق عالمی چیمپئن پاکستانی ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل دو وارم اپ میچ کھیلے گی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی ٹیم دو وارم اپ میچوں میں ایکشن میں نظر آئے گی، قومی ٹیم پہلا وارم اپ ڈے اینڈ نائٹ میچ 17 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیر بنگلہ سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے گی جبکہ پروفیسر الیون دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہو گی۔
شہرہ آفاق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی فٹنس مسائل کے باعث وارم اپ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ پاکستانی ٹیم کو گروپ دو میں روایتی حریف بھارت اور آسٹریلیا کے چیلنج کا سامنا کرنا ہو گا۔ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں 21 مارچ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی جبکہ 23 مارچ کو قومی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.