آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16مارچ سے بنگلہ دیش میں کھیلا جائیگا
جمعہ 14 مارچ 2014 15:05
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16مارچ سے 6اپریل تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائیگا ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ 16 رکنی سکواڈ میں محمد حفیظ (کپتان)، شاہد آفریدی، شعیب ملک، سعید اجمل، عمر گل، شرجیل خان، صہیب مقصود، جنید خان، بلاول بھٹی، سہیل تنویر، عمر اکمل، ذوالفقار بابر، محمد طلحہ، کامران اکمل اور احمد شہزاد شامل ہیں۔
امید کی جا رہ ہے شاہد آفریدی 21 مارچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے اور ٹیم کو بعد میں جوائن کریں گے۔(جاری ہے)
بنگلہ دیش
کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں شاہد آفریدی کو ہیمسٹرنگ انجری ہوئی تھی اور وہ انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے اور ایشیا کپ کے بعد پاکستان ٹیم کے فزیو نے انہیں ایک ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہوا ہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 21 مارچ کو شیر بنگا ل سٹیڈیم میر پور میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کھیلے گا۔ ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم دو وارم اپ میچز کھیلے گی۔ پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 17مارچ کو اور دوسرا جنوبی افریقہ کے خلاف 19مارچ کو ہوگا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.