پشاور، سر بند میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر خود کش حملے میں 7 افراد جاں بحق، 25 زخمی

جمعہ 14 مارچ 2014 14:14

پشاور، سر بند میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر خود کش حملے میں 7 افراد جاں ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) سربند کے نواحی علاقے پٹہ تل بازار میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور اے ایس آئی سمیت 25 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی فیصل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشاور کے علاقے سر بند کے نواحی علاقے پٹہ تل بازار میں خود کش بمبار نے پولیس کی بکتر بند گاڑی کو نشانا بنایا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور اے ایس آئی سمیت 25 زخمی ہو ئے، دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ایل آر ایچ اور سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے دھماکے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے دوران دھماکے سے مخالف قوتیں سامنے آ رہی ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :