پشاور کے علاقہ پتاتل میں دھماکہ، 10افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

جمعہ 14 مارچ 2014 13:25

پشاور کے علاقہ پتاتل میں دھماکہ، 10افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) پشاور کے علاقے سربند پتاتل بازار میں دھماکہ ہوا ہے جس میں دس افراد جاں بحق جبکہ دو درجن کے قریب زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پشاور کے ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکہ کی نوعیت کا اندازہ ابھی تک نہیں لگایا جا سکا کہ دھماکہ خودکش تھا یا ریموٹ ڈیوائس سے کیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :