نجی ٹی چینلز کے آنے سے مقابلے بازی سخت ہو گئی ہے، آج بھی پی ٹی وی پر بہترین ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں‘ آغا عباس

جمعہ 14 مارچ 2014 13:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) ٹی وی کے نامور اداکار ، رائٹر و ڈائریکٹر آغا عباس نے کہا ہے کہ آج بھی پی ٹی وی پر بہترین ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں ، مختلف نجی ٹی چینلز کے آنے سے مقابلے بازی سخت ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقت میں پی ٹی وی تمام نجی ٹی چینلز کا گاڈ فادر ہے اور گاڈ فادر ہمیشہ گاڈ فادر ہی ہوتا ہے ۔ آغا عباس نے کہا کہ سینئر ڈرامہ پروڈیوسر اب پی ٹی وی سے رخصت ہو چکے ہیں مگر آج بھی پی ٹی وی پر بڑے با صلاحیت اور ذہین پروڈیوسر موجود ہیں جو مسلسل محنت کر کے ناظرین کو دوبارہ پی ٹی وی کی جانب راغب کر رہے ہیں ۔ اس میں جی ایم پی ٹی وی لاہور کا اہم کردار ہے ۔