برٹش ہارر فلم”دی کوائٹ وَنز“کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا

جمعہ 14 مارچ 2014 12:58

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) خوف اور دہشت سے بھرپور نئی برٹش ہارر فلم”دی کوائٹ وَنز“کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

حقیقی کہانیو ں اور سچے واقعات پر مبنی یہ فلم ایک ایسے کرشماتی پروفیسر کے گِر د گھومتی ہے جو پیرا نارمل ایکٹیویٹی اور منفی طاقتوں سے نمٹنے کا ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ یہی سبق اپنے طالبِ علموں کو بھی دیتا نظر آتا ہے ۔ڈائریکٹر ورائٹرجان پوگوئے کی اس ہارر فلم میں جیرڈ ہیرس ،سیم کلیفِن،اولیویا کوکی ،ایرِن رچرڈ اور دیگر اداکار اہم کردار ادا کررہے ہیں۔بین ہولڈن اورجیمز گیریڈ کی پروڈیوس کردہ خوفناک مناظر پر مبنی یہ فلم 25 اپریل کوسینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :