کراچی:فائرنگ اور دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

جمعہ 14 مارچ 2014 12:42

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گارڈن سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعید آباد یوسف گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ دونوں مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔لانڈھی ریڑھی گوٹھ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش نشے کے عادی شخص کی ہے۔شاہ فیصل ٹاوٴن اور سہراب گوٹھ میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :