تھر میں خشک سالی سے مزید3بچے جاں بحق، تعداد140ہوگئی

جمعہ 14 مارچ 2014 12:32

تھر میں خشک سالی سے مزید3بچے جاں بحق، تعداد140ہوگئی

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) تھر میں خشک سالی سے مزید3بچے جاں بحق،تعداد140ہوگئی۔سندھ کے ضلع تھرپارکر میں خشک سالی اورجان لیو امراض نے مزید تین بچوں کی جان لے لی۔ مٹھی سول اسپتال میں دوبچے اوراسلام کوٹ کے اسپتال میں ایک بچی چل بسی ۔صحرائے تھرمیں غذائی قلت اور مختلف امراض میں مبتلا مزیدتین مزید بچے انتقال کرگئے ہیں۔

اسلام کوٹ میں چار دن کی رابیلہ چل بسی۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاندان نے شکوہ کیا کہ اسپتال میں علاج کی بہترسہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے بچی کا انتقال ہوا۔ننگر پارکرسے تعلق رکھنے والا چھ ماہ کا رام چند سول اسپتال مٹھِی پہنچ کرچل بسا،جبکہ دو ماہ کے آصف کو اسپتال لایا جارہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔ دوسری جانب سول اسپتال مٹھی میں ابھی تک علاج کی صورت حال بہتر نہ ہوسکی۔اب بھی ایک بسترپرکئی کئی مریض ہیں۔ادھرکئی سیاسی و سماجی اداروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ،تاہم دیہی علاقوں میں امداد کی فراہمی مشکل بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :