طالبان کے ساتھ مذاکرات جنگ بندی سے مشروط ہیں، سرتاج عزیز

جمعہ 14 مارچ 2014 12:01

طالبان کے ساتھ مذاکرات جنگ بندی سے مشروط ہیں، سرتاج عزیز

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات جنگ بندی سے مشروط ہیں جو گروپ خلاف ورزی کرے گا اسے ٹارگٹ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

برطانوی تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سڈیز سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ تحریک طالبان سے کامیاب مذاکرات کی صورت میں پاکستان صرف اپنی سرحد کے اندر امن و امان قائم رکھنے کا ذمہ دار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد کے دونوں طرف غیر ریاستی عناصر موجود ہیں جو کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا افغانستان میں طالبان کا بازور طاقت اقتدار میں آنا اور مضبوط ہونا پاکستان کیلئے زیادہ خطرناک ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں امید ہے بھارتی انتخابات کے بعد مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہو گا۔