چیف جسٹس کا مظفرگڑھ میں طالبہ کی خود سوزی کے واقعے کا ازخود نوٹس

جمعہ 14 مارچ 2014 11:37

چیف جسٹس کا مظفرگڑھ میں طالبہ کی خود سوزی کے واقعے کا ازخود نوٹس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) مظفر گڑھ میں زیادتی کے ملزموں کی رہائی پر خود سوزی کرنے والی لڑکی نشتر اسپتال ملتان میں دم توڑ گئی۔ چیف جسٹس تصدق جیلانی نے از خود نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان تصدق جیلانی نے مظفر گڑھ میں زیادتی کے ملزموں کی رہائی پر خود سوزی کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ پنجاب حکومت لوگوں کو کیا انصاف فراہم کررہی ہے۔ چیف جسٹس نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کر لی اور آئی جی پنجاب کو بھی طلب کرلیا۔ازخود نوٹس کی سماعت سماعت 17 مارچ کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :