شمالی وزیرستان میں ڈرون طیاروں کی پروازیں، مذاکراتی کمیٹی نے مقام تبدیل کرلیا

جمعہ 14 مارچ 2014 11:34

شمالی وزیرستان میں ڈرون طیاروں کی پروازیں، مذاکراتی کمیٹی نے مقام ..

شمالی وزیرستان (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) شمالی وزیرستان میں ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں، شمالی وزیرستان میں چار جبکہ جنوبی وزیرستان میں6ڈرون طیارے گزشتہ رات سے مسلسل پروازیں کر رہے ہیں۔ جس سے مذاکراتی عمل میں شدید مشکلات در پیش ہیں مذاکراتی کمیٹی نے چار بار مقامات تبدیل کر لئے آج ہونیوالے طالبان کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس بھی شمالی وزیرستان سے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طالبان کے تمام گروپ کمانڈر شمالی وزیرستان کے مختلف راستوں میں دیکھنے کی اطلاعات ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس آج جنوبی وزیرستان کے علاقہ شقتوئی متوقع ہے محل وقوع کے لحاظ سے شقتوئی بلند پہاڑی علاقہ ہے اور یہاں پر گھنے جنگلات موجود ہیں جن کی وجہ سے شقتوئی میں ہی متوقع ہے دوسری طرف یہ اطلاعات بھی ہیں کہ شوریٰ کا مرکزی اجلاس جاری ہے ۔ ڈپٹی امیر شیخ خالد حقانی کی سربراہی میں جاری ہے جس میں طالبان کے زیراثر کام کرنے والے اٹھائیں تنظمیوں کے گروپ کمانڈر اور طالبان کے دونوں مرکزی شوریٰ اعلی شوری عاجری شوری کے نمائندے کے علاوہ طالبان کمیٹی کے پروفیسر ابراہیم، مولانا یوسف شاہ اور مولانا عبدالحئی بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :