مظفر گڑھ:خودسوزی کرنے والی لڑکی دم توڑ گئی
جمعہ 14 مارچ 2014 11:29
ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء)گزشتہ روزمظفر گڑھ میں خود سوزی کرنے والی لڑکی نشتر اسپتال ملتان میں دم توڑ گئی۔ مظفر گڑھ کے علاقے بیٹ میر ہزار میں 5 جنوری کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کے ملزمان کو پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا تھا جس پر متاثرہ لڑکی نے تھانے کے باہر خود کو آگ لگالی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی۔پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا، جن میں ایک نامزد ملزم کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا۔ملزم نے پہلے ہی عبوری ضمانت لے رکھی تھی۔ پولیس نے بھی تفتیش میں اسے بے گناہ قرار دے کر چھوڑ دیا۔ انصاف کے لیے دربدر پھرنے والی متاثرہ لڑکی کو جب یہ معلوم ہوا تو اس نے تھانے پہنچ کر خود کو آگ لگالی،لڑکی کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا، جہاں وہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.