ڈالر کا مقابلہ کرنے کیلئے سعودی عرب کا پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرز کا قرضہ

جمعرات 13 مارچ 2014 23:14

ڈالر کا مقابلہ کرنے کیلئے سعودی عرب کا پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرز کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) پاکستانی معیشت کو سہارادینے کیلئے سعودی عرب نے گزشتہ ماہ ڈیڑھ ارب ڈالرز کا قرضہ پاکستان کو دیا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ریاض مزید ڈیڑھ ارب ڈالرز بھی جلد فراہم کرے گا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئے 3 ارب ڈالر کا قرضہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی شخصی ضمانت پر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ ڈیڑہ ارب ڈالر مل چکے جبکہ بقیہ ڈیڑھ ارب ڈالرز جلد ملیں گے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب سے ملنے والی ڈیڑھ ارب ڈالرکی امدادپاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ میں جمع کرادی گئی ہے۔اس فنڈ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر مسلمان ممالک سے مدد لے کر جمع کرائی جائے گی اور پاکستان کی معیشت کو بہتر بنایاجائے گا۔ رائٹرز کے مطابق سعودی عرب اسٹیٹ بینک کے گورنرنے پاکستان کے قرضہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جبکہ پاکستانی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی۔