قحط سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور رینجرز اہلکاروں کی امدادی کارروائیاں جاری،متاثرہ لوگوں میں 353 ٹن خوراک تقسیم کی جاچکی،4 ہزار سے زائد بچوں سمیت 10 ہزار افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں، آئی ایس پی آر

جمعرات 13 مارچ 2014 22:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) تھرپارکر کے قحط سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور رینجرز اہلکاروں کی جانب سے اشیاء خورونوش کی ترسیل اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق تھرپارکر کے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور رینجرز اہلکاروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، دور دراز علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے،ضلع تھرپارکر کے متاثرہ لوگوں میں پاک فوج کی جانب سے اب تک 6 ریلیف کیمپوں اور 24 موبائل ٹیموں کے ذریعے 353 ٹن خوراک تقسیم کی جاچکی ہے، چار ہزار سے زائد بچوں سمیت 10 ہزار افراد کو موبائل ٹیموں اور ضروریات کے لحاظ سے لگائے گئے کیمپوں کے ذریعے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ چائلڈ سپیشلسٹ کی تعداد میں پہلے ہی اضافہ کیا جاچکا ہے۔