صدر گوگیرہ،دیہاتیوں نے قبروں سے انسانی اعضاء نکالنے ،قبروں کی بے حرمتی کرنیوالے گروہ کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ، ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 13 مارچ 2014 22:11

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) دیہاتیوں نے قبروں سے انسانی اعضاء نکالنے اور قبروں کی بے حرمتی کرنیوالے گروہ کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ، ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہبور کے علاقہ33ٹو ایل کے قبرستان میں چند روز سے متعدد قبروں کو کی بے حرمتی کی جا رہی تھی جس کے باعث اہل علاقہ کے لوگ سخت پریشان تھے اہل علاقہ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قبرستان کی نگرانی شروع کر دی گذشتہ رات چار افراد قبرستان کی حدود میں داخل ہوئے اور قبروں کو اکھاڑ کر مردوں کی باقیات کو نکالنا شروع کر دیا اس دوران دیہاتیوں نے ان کا گھیراؤ کرتے ہوئے گھرا تنگ کیا تو دو ملزمان فرار ہو گئے جبکہ دو ملزمان تنویر اور تقی کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس کے حوالہ کر دیاپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شرع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے مختلف قبرستانوں سے مردوں کی باقیات نکال کر فروخت کر رہے ہیں ۔ڈی پی او بابر بخت کے مطابق ملزمان سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :