وزیراعظم کے مشیر و سینئر صحافی عرفان صدیقی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ کن دور شروع ہو گیا،ایک دو روز میں واضح ہوجائیگا طالبان براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں یا کمیٹی کے ذریعے،عرفان صدیقی

جمعرات 13 مارچ 2014 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) وزیراعظم کے مشیر و سینئر صحافی عرفان صدیقی نے جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مذاکراتی عمل کے بارے میں کئے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذ اکرات کے لئے رابطہ کاری کا پہلا مرحلہ مشکل مرحلوں کے باوجود مکمل ہوگیا اور اب فیصلہ سازی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

آئندہ ایک دو روز میں واضح ہوجائے گا کہ طالبان خود براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں یا کمیٹی کے ذریعے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں نیشنل پریس پہنچنے صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان، سیکرٹری طارق محمود چوہدری، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سابق صدر این پی سی فاروق فیصل خان نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ کن دور شروع ہو گیا۔

وزیراعظم کے مشیر عرفان صد یقی کہتے ہیں کہ آئندہ ایک دوروز میں طالبان کا موقف سامنے آ جائے گا۔ امن جو بھی لائے ہمیں قبول کر نا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب فوری فیصلے ہونے چاہئے،،انشاء اللہ پاکستان میں امن قائم ہوگا، اب حکومت اورطالبان دونوں کی جانب سے مطالبات سامنے آئیں گے۔