امریکہ نے گمشدہ طیارے کے بارے میں اطلاعات جاری کر دیں

جمعرات 13 مارچ 2014 20:46

امریکہ نے گمشدہ طیارے کے بارے میں اطلاعات جاری کر دیں

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء ) امریکی محکمہ دفاع نے گمشدہ ملائشین طیارے کے بارے میں اطلاعات فراہم کر دی ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق یہ طیارہ بحر ہند میں ایک مقام پر کریش ہونے کے اشارے ملے ہیں۔

(جاری ہے)


پچھلے پانچ دن سے گمشدہ اس طیارے کے تلاش ہر طرف سے جاری ہے، ایسے میں امریکہ نے بیان دیا ہے کہ بحر ہند میں موجود امریکی بیڑے اس جگہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں ممکنہ طور پر جہاز کریش ہوا۔ اس جگہ تک پہنچنے میں امریکی فوجیوں کو 24گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ (بذریعہ واشنگٹن ٹائمز)