حکومت گزشتہ ادوار میں فروخت کیے گئے 167 قومی اداروں سے حاصل ہونیوالی آمدن کا حساب دے ‘ سید منور حسن ، قومی اداروں کی نجکاری سے لاکھوں محنت کش بے روزگار اور ملک کا مستقبل تاراج ہوجائے گا، ملک بھر کی مزدور تنظیمیں نجکاری کیخلاف جدوجہد کریں ، بیسیوں منافع بخش قومی اداروں کو اونے پونے داموں بیچ دیا گیا جن کے بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو ئے‘ امیر جماعت اسلامی
جمعرات 13 مارچ 2014 20:15
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ حکومت گزشتہ ادوار میں فروخت کیے گئے 167 قومی اداروں سے حاصل ہونے والی آمدن کا حساب دے اور جوڈیشل کمیشن بنا کر قوم کے سامنے حقائق پیش کیے جائیں ، قومی اداروں کی نج کاری سے لاکھوں محنت کش بے روزگار اور ملک کا مستقبل تاراج ہوجائے گا، ملک بھر کی مزدور تنظیمیں ،کسان اور طلبہ متحد ہو کر نج کاری کے خلاف جدوجہد کریں ، بیسیوں منافع بخش قومی اداروں کو اونے پونے داموں بیچ دیا گیا جن کے بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو ئے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے نج کاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مظاہرے سے نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی ، امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ، ریل مزدور اتحاد کے شیخ محمد انور ، واپڈا پیغام یونین کے ایس ڈی ثاقب ، ذوالفقار سرمدی ، محمد امین منہاس اور چوہدری محمود الاحد نے بھی خطاب کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملک کے لاکھوں محنت کش متحد ہو کر قومی اداروں کی نج کاری نہیں ہونے دیں گے ۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ ملک کے مختلف اداروں میں کام کرنے والے لاکھوں مزدور اور محنت کش حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ ملک کے اندر یہ کھیل تماشا عرصے سے جاری ہے کوئی حکمران آ کر اداروں کو نیشنل لائز کر دیتاہے اور کوئی بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے قرضے کے حصول کے لیے نج کاری کے معاہدے کرتاہے ۔ قومی اداروں اور مزدوروں کے مفادات کسی کو عزیز نہیں ۔ جب نج کاری ہوتی ہے تو بے روزگاری کی تلوار چلتی ہے جس سے سینکڑوں اور ہزاروں مزدور ں کا معاشی قتل ہوتاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.