بھارت کوئی نہ کوئی جواز بنا کر بات چیت روک دیتا ہے،بات چیت کے بغیر تجارت معمول پر نہیں آسکتی ،خردم دستگیر ،21 مارچ کو کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بھارت کیلئے تجارتی مراعات کا مسودہ پیش کیا جائیگا ،انٹرویو

جمعرات 13 مارچ 2014 20:10

بھارت کوئی نہ کوئی جواز بنا کر بات چیت روک دیتا ہے،بات چیت کے بغیر تجارت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ تجارت معمول پر لانے کے لئے گیند بھارت کے کورٹ میں ہے، بات چیت کے بغیر تجارت معمول پر نہیں آسکتی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان بھارت سے تجارت میں اضافے کیلئے سنجیدہ ہے تاہم بھارت ہر بار کسی نہ کسی مسئلے کو جواز بنا کر بات چیت کا عمل روک دیتا ہے، اس بار بھی پاکستان نے معمول کی تجارت کے لئے بھارت کو کچھ تجاویز ارسال کی ہیں، جس پر بھارتی موقف کا انتظار ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ بغیر بات چیت اور معاملات کو طے کئے بغیر تجارت میں اضافہ ممکن نہیں، تاہم پاکستان بھارتی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، بھارت کی جانب سے تعطل کی وجہ وہاں آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ21 مارچ کو کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بھارت کے لئے تجارتی مراعات کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :