سرگودھا میں ایل پی جی گیس پائپ لائن مرمت کے دوران پھٹ گئی ،واقعہ میں بیٹا جاں بحق ، باپ زخمی

جمعرات 13 مارچ 2014 20:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) سرگودھا میں ایل پی جی گیس پائپ لائن مرمت کے دوران پھٹ گئی۔واقعے میں بیٹا جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ یونیورسٹی روڈ پر ایل پی جی اسٹیشن پر پیش آیا دوران مرمت پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس سے 22 سالہ شاکر علی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ شاکر علی ایل پی جی اسٹیشن پر ہی کام کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ویلڈنگ کے دوران پائپ لائن میں گیس بھر جانے سے ہوا۔

متعلقہ عنوان :