نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظور اضافے کی منظوری دیدی

جمعرات 13 مارچ 2014 20:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) نیپرا نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 2روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظور اضافے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے نیپرا سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے جمعرات کو جنوری 2014 کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے کی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے کا اطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن(کے ای ایس سی) کے علاوہ ملک کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر ہوگا جو صارفین سے آئندہ بل میں وصول کیا جائیگا۔

سماعت کے دوران سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے موقف اختیار کیا کہ جنوری کے مہینے میں زیادہ تر بجلی فرنس آئل پر پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت میں دو روپے 35 پیسے اضافہ ہوا۔ ڈیزل پر پیدا کی جانے والی بجلی سے لاگت 17 پیسے فی یونٹ بڑھی جبکہ جنوری کے مہینے میں ڈسڑی بیوشن، لاسز اور بجلی چوری سے سسٹم کو 35 پیسے فی یونٹ کا نقصان ہوا۔ چھ ارب 19 کروڑ یونٹ بجلی کی پیداواری لاگت بہتر ارب 97 کروڑ رہی جو ایک ریکارڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :