پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں مندی ،سودوں کی مالیت میں 41فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

جمعرات 13 مارچ 2014 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں جمعرات کو مندی رہی اور سودوں کی مالیت میں 41فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو سودوں کی مالیت میں 41فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مجموعی مالیت 4110ملین روپے رہی ۔

(جاری ہے)

سودوں کی تعداد 25448سے گھٹ کر 18975ہوگئی ۔تاہم انڈیکس 1.64فیصد کمی کے ساتھ 3135کی سطح پر بند ہوا ۔سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے ،جن کی مالیت 2035ملین روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1941ملین روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 133ملین روپے رہی ۔جمعرات کو چاندی کے سودوں میں 43فیصد اور خام تیل کے سودوں میں 43فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :