صوبائی محتسب کے ریجنل دفاتر کے قیام کا مقصدعوام کے مسائل کا ازالہ ہو،ریاض احمد

جمعرات 13 مارچ 2014 18:47

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء)سیکرٹری محتسب اعلیٰ بلوچستان ریاض احمد نے کہا ہے کہ اب تک بارہ ہزار سے زائددرخواستوں پر فیصلے دیکر ان کو نمٹایا گیا ہے عوام کو سستا اور بروقت انصاف فراہم کرنے محتسب اعلیٰ سیکرٹریٹ اہم کردار ادا کر رہا ہے صوبائی محتسب کے ریجنل دفاتر کے قیام کا مقصدعوام کے مسائل کا ازالہ ان کے متعلقہ اضلاع میں ہو،ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہاں ڈیرہ مراد جمالی میں منعقدہ کھلی کچری کے دوران میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈائریکٹر محتسب سید منور احمد شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر سعید احمد شاہوانی،ڈپٹی کمشنرنصیرآباد خدائیداد احمدزئی،ریجنل ڈائریکٹر انوارالحق ،اسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی انعام الحق مندوخیل سمیت سرکاری افسران،شہری،بلدیاتی کونسلران ،سیاسی و سماجی افراد بھی کثیر تعداد میں موجود تھے،سیکرٹری محتسب اعلیٰ بلوچستان ریاض احمد نے کہا کہ عوامی سہولیات اور ان اور ان کے درپیش مسائل کے حل کیلئے محتسب اعلیٰ سیکرٹریٹ کا قیام 2001میں لایا گیاجس کا اہم مقصدعوام کو ان کے دہلیز پر سستا اور بروقت انصاف کی فراہمی تھا اور عوام کو انصاف تک رسائی کا موقع دیا گیا ہے اور عوام کا محتسب اعلیٰ سیکرٹریٹ تک رسائی اور مسائل کی بروقت حل ہی ہم پراعتماد ہماری کا میابی ہے عوام بھی محتسب کے بروقت کاروائی اور شکایت کا ازالہ سے مطمئن ہیں جس کا واضح ثبوت عوام کا کثیر تعداد میں رجوع کرنا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں اسی فیصد شکایات محکمہ تعلیم کے متعلق ملے ہیں جن میں کرپشن،اقرباپروری،میرٹ کے خلاف تقرری،گھوسٹ سکولز،اورتعلیم نظام کی تباہی کے متعلق ملے ہیں جبکہ دیگر محکموں کے بارے میں عوامی شکایات بھی ملے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی شکایات کا جائزہ لیکر ان پر فوراً کاروائی کا حکم دین گے اور ان مسائل کا جلد ازالہ ہوگاایک سوال کے جواب میں سیکرٹری محتسب اعلیٰ ریاض احمد نے کہا کہ محتسب اعلیٰ سیکرٹریٹ نے بارہ ہزار سے زائد درخواستوں پر فیصلہ دیکر ان کو نمٹایا ہے اور ان پربروقت کاروائی بھی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اب ہم ضلع کی سطح پر بھی محتسب کے قیام پر غور کر رہے ہیں تاکہ بلوچستان کے دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی عوام کو سستااور بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے اور کہا کہ ہمارا مقصد کرپشن،بدانتظامی کے خلاف سخت اقدامات کرنا ہے اور گڈ گورننس کاقیام حکومت اور محتسب کی ترجیحات میں شامل ہیں۔