قائم علی شاہ کے دستخط نہ ہونے کے باعث اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے توسیع نہ ہوسکی

جمعرات 13 مارچ 2014 18:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وزیرا علیٰ سندھ کو مینول اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ توسیع کرنے کے لیے ارسال کردہ سمری تاحال منظور نہیں ہوسکی ہے ۔اگر وزیر اعلیٰ سندھ نے سمری منظور کرلی تو کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں 15مارچ سے 15اپریل تک توسیع کردی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس بنانے کی تاریخ میں توسیع ہوجاتی ہے تو 4ہزار روپے جرمانے کے ساتھ لائسنس فیس جمع ہوگی ۔اگر وزیر اعلیٰ سمری کو مسترد کردیتے ہیں تو تمام ایسے مینول اسلحہ لائسنس جن کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے درخواستیں جمع نہیں کرائی گئی ہیں وہ منسوخ کردیئے جائیں گے ۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ نے 24 فروری کو توسیع کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیراعلی سندھ مصروفیت کے باعث دستخط نہ کرسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ میں چار لاکھ کے قریب فارم جمع کرائے جا چکے ہیں۔جبکہ سات لاکھ اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام باقی ہے ۔

متعلقہ عنوان :