شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 3افراد ہلاک

جمعرات 13 مارچ 2014 18:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے ۔دیگر واقعات میں خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود میٹروول باوانی چالی ایکسائیڈ بیٹری کمپنی کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے اے این پی کے علاقائی عہدیدار24سالہ ایاز خان شامزئی ولد شیرین خان شامزئی اور 32سالہ گل نواز ولد محمد حسین کو زخمی کردیا ۔

بعد ازاں گل نواز راستے میں دم توڑ گیا ۔ایاز کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔دونوں افراد سائٹ کے علاقے فرنٹیئر کالونی کے رہائشی تھے ۔سائٹ بی تھانے کی حدود شیر شاہ پراچہ چوک پر بس اسٹاپ پر کھڑے 35سالہ ہیرا لال ولد جاوالی کو مسلح افراد نے گولیاں مارکر قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

مقتول شیر شاہ کا رہائشی تھا ۔مومن آباد تھانے کی حدود فقیر کالونی اورنگی ٹاوٴن نمبر 10شاہجہاں چوک کے قریب گھر کے اندر بیٹے نذیر خان نے بدچلنی کے شبے میں تلخ کلامی کے بعد اپنی ماں 40سالہ شیربانو زوجہ احمد خان اور 30سالہ محمد خان ولد لطیف کو گولیاں مارکر فرار ہوگیا ۔

بعد ازاں محمد خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑگیا ۔جبکہ شیربانو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ناظم آباد نمبر 2سیف اللہ اڈے کے قریب سپرامین ٹرانسپورٹ کے دفتر کے باہر تلخ کلامی کے بعد چھریوں کے وار سے 35سالہ ہدایت جبکہ شارع نورجہاں تھانے کی حدود نصرت بھٹو کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران 35سالہ شاہ بانو ،اس کا شوہر 45سالہ گل حسن اور 40سالہ رضوانہ زوجہ تجمل حسین چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :