گورنر،وزیراعلی اورکورکمانڈرپشاورکامشترکہ اجلاس،صوبے میں امن وآمان کی صورتحال کاجائزہ لیا

جمعرات 13 مارچ 2014 18:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) خیبرپختونخوا کے گورنرانجینئرشوکت اللہ، وزیراعلی پرویزخٹک اورکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل خالدربانی کے مابین گورنرہاوس پشاورمیں جمعرات کے روز منعقدہ ایک اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔ملاقات میں فاٹا کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں رونما ہونے والی نئی صورتحال کے تناظر میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال خصوصی طورپر زیرغورآئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سکیورٹی کے نکتہ نظر سے اس ضمن میں موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیاگیا اور یہ بات واضح کی گئی کہ امن و امان برقرار رکھنا اور معمولات زندگی بحال کرنا مشترکہ مقصد ہے اوردیرپا بنیادوں پر استحکام یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ یہ امر بھی واضح کیا گیا کہ اس سلسلے میں قومی اتفاق رائے کا حصول یقیناحکومت کی بڑی کامیابی ہے جوبلاشبہ مطلوبہ مقاصد کاحصول ممکن بنانے کے سلسلے میں تقویت کا حامل امر ہے۔

متعلقہ عنوان :