پشاور، حکومت کی اولین ترجیح عوامی مسائل کو حل کرنا ہے ،یاسین خلیل

جمعرات 13 مارچ 2014 18:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے امداد، بحالی و آبادکاری اور ٹرانسپورٹ یاسین خان خلیل نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پرپورا اترنے کیلئے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا ئے گی۔ان خیالات اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پی ڈی ایم اے کے دفتر واقع سول سیکرٹریٹ پشاور میں حلقہ پی کے۔

5سے آئے ہوئے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر دوسروں کے علاوہ میونسپل کارپوریشن پشاور کے افسران رشید خان اور بشیر احمد بھی موجود تھے۔وفد نے مشیر کو نکاسی آب سمیت دیگر مسائل سے بھی آگا کیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین خان خلیل نے کہا کہ صوبائی حکومت ترقیاتی کاموں کیلئے مختص شدہ فنڈز کا نصف حصہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، کشادگی اور نکاسی آب جیسے کاموں پر خرچ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوامی مسائل کو حل کرنا ہے اور متعلقہ فسران کی جانب سے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔وفد نے مسائل غور سے سننے اور ان کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر صوبائی مشیر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :