پنجاب بھر میں528ٹریفک حادثات 03میں افراد جاں بحق، 645زخمی

جمعرات 13 مارچ 2014 16:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 528ٹریفک حادثات میں425شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ220افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں234ڈرائیورز ،15کم عمرڈرائیور،306مسافراور108پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ129ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت144متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد45حادثات میں64متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 40 حادثات میں46متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل648متاثر ہونے والوں میں سے529مرد اور119خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں92افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور407فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور149زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر417موٹر سائیکلز62آٹو رکشے42موٹر کاریں30مسافر16ٹرک، اور65دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :