طالبان سے مذاکرات نے بلاول بھٹو زرداری کو شاعری پر مجبور کردیا

جمعرات 13 مارچ 2014 16:30

طالبان سے مذاکرات نے بلاول بھٹو زرداری کو شاعری  پر مجبور کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) حکومت کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شاعری پر مجور ہوگئے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اب لکیر کھینچنے کا وقت آ گیا ہے، طالبان کو بہت مہلت دی جا چکی ہے اب معاملہ واضح ہو جانا چاہئے۔ بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں حبیب جالب کا ایک شعر بھی لکھا کہ ’’گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے…یقین مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو‘‘