پشاور ہائیکورٹ کا سیل کئے گئے کارپارکنگ اسٹینڈز کو دوبارہ کھولنے کا حکم

جمعرات 13 مارچ 2014 15:27

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) پشاور ہائی کورٹ نے سیل کئے گئے کارپارکنگ اسٹینڈز اورٹرانسپورٹ اڈوں کو دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹ اڈوں کو بند کرنے کے احکامات کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں فصیح الملک اور مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہائی کورٹ کو اس کیس میں از خود نوٹس کا اختیار نہیں۔ عدالت عالیہ نے سیل کئے گئے اڈوں اور کارپارکنگ کو کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :