قائم علی شاہ نے دستخط نہیں کئے،اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے توسیع نہ ہو سکی

جمعرات 13 مارچ 2014 15:27

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) سندھ میں اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے مزید توسیع نہ کی جا سکی، محکمہ داخلہ نے 24 فروری کو توسیع کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیراعلیٰ سندھ مصروفیت کے باعث دستخط نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کواسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے مزید فارم جمع کرانے کی درخواستوں کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے 24 فروری کو مزید توسیع کی سمری منظوری کے لئے وزیراعلیٰ کو بھیجی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ میں چھ لاکھ سے زیادہ اسلحہ لائسنس کی تجدید اور کمپیوٹرائزیشن باقی ہے جبکہ چار لاکھ کے قریب فارم جمع کرائے جا چکے ہیں۔تاہم وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ مصروفیت کے باعث سمری پر دستخط نہ کرسکے جس کی وجہ سے سندھ میں اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے مزید توسیع نہ کی جا سکی۔

متعلقہ عنوان :