راحت فتح علی خان آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پرفارم کریں گے

جمعرات 13 مارچ 2014 14:34

ٹامپا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) کلاسیکی اورجدیدگائیکی میں بیمثل استاد راحت فتح علی خان 25اپریل کوہونیوالی آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پرفارم کریں گے اور اپنی البم بیک ٹولوو بھی لانچ کریں گے۔استادراحت فتح علی خان کی آواز کاجادو آئیفاایوارڈکے موقع پر بھی چلے گا۔وہ امریکی ریاست فلوریڈاکے شہر ٹامپا میں Magic of the movies and Tschnical Awardکے موقع پر پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

راحت فتح علی خان کے امریکا اور کینیڈاکے ٹورز کابھی اسی موقع پراعلان کیاجائیگا۔اورنئی البم ریلیزکی جائیگی۔استادراحت فتح علی خان نے سجدہ جیساگیت گاکربالی ووڈ کی فلم مائی نیم ازخان کو چارچاندلگائے تھے۔سنگھ ازکنگ ہو یا کل یوگ ان کے گیتوں نے بالی ووڈکی ایک کے بعد دوسری فلم کے میوزک کوسپرہٹ بنایاتھا۔استادراحت فتح علی خان ہالی ووڈساؤنڈٹریکس ڈیڈمین واکنگ ،دافورفیدرز اور Apocalyptoمیں بھی اپنے فن کے جوہر دکھاچکے ہیں اوراب آئیفا،راحت کے امریکی مداحوں کے لیے انہیں اپنے سامنے سننے کانادرموقع بنے گا۔

متعلقہ عنوان :