سٹیلائٹ تصاویر سے ملائیشیا کے لاپتہ جہاز ایم ایچ 370 کے ممکنہ ملبے سے متعلق مزید شواہد مل گئے

جمعرات 13 مارچ 2014 14:08

سٹیلائٹ تصاویر سے ملائیشیا کے لاپتہ جہاز ایم ایچ 370 کے ممکنہ ملبے سے ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء)چینی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی سٹیلائٹ تصاویر سے ملائیشیا کے لاپتہ جہاز ایم ایچ 370 کے ممکنہ ملبے سے متعلق مزید شواہد ملے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان تصاویر میں جنوبی چین کے سمندر میں بڑے حجم کے تین اجسام کو تیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس سے پہلے جہاز کے ممکنہ ملبے کے بارے میں ملنے والی اطلاعات غلط ثابت ہوئی تھیں۔تصاویر کے ساتھ ان کے مقام کی بھی نشاندہی کی گئی جس کے مطابق یہ جنوبی چین کے پانیوں میں ملائیشیا کے مشرق میں ویتنام کے جنوبی ساحل کے قریب دیکھے گئے۔