28ویں قومی خواتین ہاکی چیمپیئن شپ چھبیس مارچ سے ہوگی

جمعرات 13 مارچ 2014 14:06

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) 28 ویں قومی خواتین ہاکی چیمپیئن شپ چھبیس مارچ سے کراچی میں کھیلے جائے گی۔ سندھ وومین ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت چیمپیئن شپ ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم رواں ماہ کے آخری ہفتے میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن وومین ونگ کی صدر خوش بخت شجاعت کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ ایونٹ میں سندھ اور پنجاب کی دو دو ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ بلوچستان، خیبر پختون خوا، اسلام آباد، ریلوے، واپڈا، آرمی ، ہائرایجوکیشن، اور پولیس کی ٹیموں نے بھی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :