پاکستان اور انگلینڈ کی ڈس ایبلیٹی کرکٹ ٹیموں کے درمیان رواں برس ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی

جمعرات 13 مارچ 2014 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) پاکستان اور انگلینڈ کی فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ٹیموں کے درمیان رواں برس دبئی میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان ڈس ایبلیٹی کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان رواں ماہ دبئی سپورٹس سٹی میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا باقاعدہ آغاز 21 مارچ سے پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچ 40 اوورز پر مشتمل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 24 مارچ، دوسرا میچ 27 مارچ جبکہ تیسر اور آخری میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :