ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں کوئی تقریر نہیں ہوگی ، فیفا کا اعلان

جمعرات 13 مارچ 2014 14:05

زیورخ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں کوئی تقریر نہیں ہوگی۔غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کے دوران فیفا کے سربراہ سیپ بلیٹر نے برازیل میں جاری سماجی بے اطمینانی پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ عالمی کپ کے مقابلے مظاہروں کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

سیپ بلیٹر نے ان خدشات کو مسترد کردیا کہ وقت مقررہ پر ان مقامات پر تعمیری کام مکمل نہیں ہو سکیں گے۔انھوں نے ڈی پی اے سے کہا کہ سٹیڈیم کے تعلق سے تمام چیزیں پوری ہو جائیں گی۔ یہ میرا پہلا ورلڈ کپ نہیں ہے آخر میں تمام سٹیڈیم تیار ہو جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انھوں کہا کہ کنفیڈریشن کپ کے دوران ہمیں جن سماجی بے اطمینانی کا سامنا رہا ہے ان میں کچھ کمی نظر آئے گی۔انھوں نے کہا کہ مستقبل میں ورلڈ کپ کی میزبانی کا فیصلہ لیتے وقت فیفا ’انسانی حقوق کے حالات‘ کو نظر میں رکھے گی۔